پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنےکا معاہدہ

January 14, 2021

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کا معاہدہ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے۔

آذربائیجان کے وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ آمد ہوئی جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے آذری ہم منصب کا خیرمقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابقمعاہدے کی تقریب میں چیئرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے،معاہدے کے تحت پاکستان اور آذربائیجان ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کچھ ہی دیر میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔