• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس میں کیے گئے اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترکی کی حمایت پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او سمیت بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان نقطہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔

تازہ ترین