بھارتی اداکارہ کی سرکاری اسپتال میں علاج سے انکار پر وضاحت

January 14, 2021

بھارتی اداکارہ بنیتا سندھو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سرکاری اسپتال میں علاج نہ کروانے سے متعلق وضاحت کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورون دھون کے ساتھ فلم ’اکتوبر‘ میں دکھائی دینے والی ادکارہ بنیتا سندھو سے متعلق افواہیں سامنے آئیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ انھوں نے کلکتہ میں سرکاری اسپتال میں علاج کروانے سے انکار کردیا تھا۔

اسی وجہ سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کہ انھوں نے اس کی وضاحت دے دی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کبھی مثبت آیا ہی نہیں، ان کا ٹیسٹ ہمیشہ منفی ہی آیا ہے۔