اسلم اقبال نے لاہور کے کچرے کا ملبہ پچھلی حکومت پر ڈال دیا

January 15, 2021

پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے لاہور کے کچرے کا ملبہ بھی ڈھائی سال پہلے والی حکومت پر ڈال دیا۔

اسلم اقبالنے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صفائی کے لئے لوگوں کی جیبوں کی صفائی کی گئی، ماضی کے حکمران لاہور سے نہیں، اپنی جیب سے مخلص تھے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے قواعد کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی نے مشینیں اپنے قبضے میں لیں۔

لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کی ڈیڈ لائن میں ایک روز باقی ہے لیکن شہر کی صفائی میں بہتری نہ آسکی، گلیوں اور بازاروں میں کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ میاں اسلم اقبال نے 15 جنوری کی زیرو ویسٹ کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔