سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کم

January 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کم ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16ڈالر فی اونس کی کمی سے 1855ڈالر سے کم ہو کر 1839ڈالر فی اونس پر آگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 900روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 428روپے کی کمی سے 96794 روپے ہو گئی ،تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے پر مستحکم رہی۔