ڈالر 15پیسے اور پاؤنڈ ایک روپے سستا

January 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ،ڈالر 15 پیسے تک اور پائونڈ ایک روپے سستا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 160.30 روپے سے کم ہو کر 160.15روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قیمت 10پیسے کی کم ہو گئی جس کے بعد قیمت خرید 160.10روپے سے کم ہو کر 160.00روپے اور قیمت فروخت 160.40سے کم ہو کر 160.30روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق یور و کی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سے 193.80سے کم ہو کر 193.50روپے اورقیمت فروخت 80پیسے کی کمی سے 195.80سے کم ہو کر 195.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت ایک روپے گھٹ گئی جس کے پاونڈ کی قیمت خرید 218.00کی بجائے 217.00روپے اور قیمت فروخت220.00کی بجائے 219.00روپے ہو گئی۔