برطانیہ میں شدید برف باری سے نظام زندگی معطل

January 15, 2021


برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے دن صبح سویرے شروع ہونے والا برف باری کا سلسلہ دن گئے تک نہ رک سکا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہونے اور مختلف حادثات کی اطلات بھی سامنے آئی ہیں۔

برفباری کے باعث شدید سردی ہو گئی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔