• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی کے ولی عہد نے ڈرائیور کا شکریہ ادا کر کے صارفین کے دل جیت لیے

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کے حسنِ اخلاق نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

شیخ خالد نئی دہلی سے روانگی سے قبل اپنے ڈرائیور سے ملنے کے لیے واپس پلٹے اور ان سے الودعی سلام دعا کی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔

خیال رہے کہ شیخ خالد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 18 ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود تھے، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی نمائندگی کی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شیخ خالد کو گاڑی سے اترنے کے بعد اہم شخصیات سے مصافحہ کرتے اور ایئر پورٹ کے لیے روانگی کی تیاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنے ڈرائیور کو الوداع کہنا بھول گئے ہیں۔

وہ واپس پلٹ کر گاڑی کی جانب گئے، ڈرائیور سے ہاتھ ملایا اور روانہ ہونے سے قبل مختصر گفتگو بھی کی۔

شیخ خالد کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کی، اس سال سربراہی اجلاس کا موضوع ’استقامت، جدت، تعاون اور پائیداری کی تعمیر‘ تھا۔

اجلاس میں 13 عالمی رہنماؤں اور 17 وفود نے دارالحکومت نئی دہلی میں شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید