بل گیٹس سب سے زیادہ زمینیں رکھنے والے امریکی بن گئے

January 15, 2021

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس امریکا میں سب سے زیادہ زمینیں رکھنے والے فرد بن گئے۔

معروف اقتصادی جریدے 'فوربز' کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس امریکا میں سب سے زیادہ زمینوں کے مالک بھی بن گئے ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق بل گیٹس نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں دو لاکھ 42 ہزار ایکڑ اراضی خرید رکھی ہے۔

فوربز کے مطابق دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس نے واشنگٹن، ایریزونا، آرکنساس ، نیبراسکا اور لوزیانا میں دو لاکھ 42 ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔

بل گیٹس نے امریکا کی 18 ریاستوں میں زمین خرید رکھی ہے۔ ان کی سب سے زیادہ زمین لوزیانا میں 69 ہزار71 ایکڑ ہے، ارکناس میں47 ہزار927 اور نبراسکا میں20ہزار588 ایکڑ زمین ہے۔