• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس 94 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کُوچ کرگئے۔

ولیم ہنری گیٹس دوم کو بل گیٹس سینئر کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ 1925میں امریکا کے دارلحکومت واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور اپنے کیرئیر کا آغا ز بطور وکیل کیا۔

بل گیٹس سینئر لاء فرم شڈلر میکبروم اینڈ گیٹس کے بانی تھے، وہ سیاٹل کنگ کاؤنٹی اور واشنگٹن اسٹیٹ بار ایسوسی ایشنوں کے صدر بھی رہے۔

بل گیٹس اپنی شخصیت کی تعمیر اور ترقی میں والد کے کردار کو اہم قرار دیتے رہے ہیں۔

بل گیٹس نے والد کی وفات کی خبر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دی، انہوں نے لکھا کہ میرے والد حقیقی بِل گیٹس تھے، میں آج جو جچھ بھی ہوں  انہی کی وجہ سے ہوں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایسے بہترین انسان کے ساتھ زندگی کے بہت سے سال گزارنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے گیٹس فاؤنڈیشن کے فلاحی امور میں اہم کردار ادا کیا، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن آج جو ہے وہ ان کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

تازہ ترین