وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

January 15, 2021


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ جب دیکھو، سلیکٹڈ حکمران بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جیالے یقینی بنائیں، سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک ملکی نظام میں بنیادی خرافات کے خاتمے کیلیے فیصلہ کُن معرکہ ہے۔