برطانیہ کا نیا کورونا وائرس امریکا میں پھیل سکتا ہے، سی ڈی سی

January 16, 2021

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا ہے کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

ادھر برازیل میں پایا جانے والا وائرس برطانیہ پہنچ گیا۔ پروفیسر وینڈی بارکلے نے کہا کہ پہلے سامنے آئے کورونا وائرسز سے یہ مختلف لیکن زیادہ متعدی ہے۔ وائرس مسلسل ہیت تبدیل کرتے رہتے ہیں، اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ جب کال آئے، ویکسین لگوائیں۔ گھر پر رہیں تاکہ زندگیاں بچائی جاسکیں۔

دوسری جانب فرانس بھر میں آج سے روز شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا جبکہ یونان میں پیر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔