آسٹریلین ٹینس: اسٹارز ایڈیلیڈ پہنچ گئے

January 16, 2021

ایڈیلیڈ (جنگ نیوز) سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے کے لیے ٹینس اسٹارز اور کوچنگ اسٹاف ایڈیلیڈ پہنچنا شروع ہوگیا، رافیل نڈال، جوکوچ سمیت تمام بڑے اسٹارز 14 روز کی آئسولیشن میں رہیں گے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سال کے پہلے گرینڈ سلم میں تین ہفتوں کی تاخیر ہوئی ہے، آسٹریلین اوپن کووڈ کی تمام تر ایس او پیز کے ساتھ اب 8 فروری سے شروع ہوگا۔