انگلینڈ میں کچھ ہائی اسٹریٹ فارمیسیزپرترجیحی گروپوں کو قطرے پلانا شروع

January 16, 2021

لندن ( پی اے ) انگلینڈ میں کچھ ہائی اسٹریٹ فارمیسیز پر گزشتہ روز سے لوگوں کے ترجیحی گروپوں کو قطرے پلانا شروع کردیئے گئے جوکہ آئندہ دو ہفتوں میں 200 خوراک فراہم کریں گی۔ ہیلی فیکس ، میکلس فیلڈ ، وڈنیس ، گلڈ فورڈ ، ایجویئر اور ٹیلفورڈ کے چھ کیمسٹس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے خط کے ذریعہ مدعو کیے گئے افراد کو سب سےپہلے ویکسین دی۔لیکن فارماسسٹ کا کہنا ہے کہ بہت سی مزید سائٹس کو بھی ویکسین دینے کی اجازت ہونی چاہئے، ویکسینیشن کو صرف سب سے بڑی جگہوں تک ہی محدود نہ رکھنا چاہئے۔اب برطانیہ میں مجموعی طور پر 2.6 ملین سے زیادہ افراد نے اپنی پہلی خوراک لے لی ہے۔فروری کے وسط تک ، برطانیہ بھر میں چار ٹاپ ترجیحی گروپوں بشمول کیئر ہوم کے رہائشیوںاور کارکنوں ، این ایچ ایس فرنٹ لائن سٹاف اور 70 سال سے زائد عمر طبی لحاظ سے غیر محفوظ 15 ملین افراد کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اسپتالوں ، کیئر ہومز ، جی پی سرجریز اور ویکسینیشن سینٹرز میں آکسفورڈ - آسٹرا زینیکا یا فائزر بائیو این ٹیک میں سےکسی کی بھی تیار کردہ ویکسین دی جارہی ہے۔یہ حقائق اس وقت سامنے آ ئےجب برطانیہ میں وبا کی ابتدا کے بعد سے روزانہ رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ حد تک بڑھ گئی اور حکومت نے مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے 28 دن کے اندر اندر مزید1564 اموات کا اعلان کیا۔بدھ کی شام سکاٹش حکومت نے ویکسینیشن کے لئے اپنا 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی منصوبہ شائع کیا ہے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ مئی کے آخر تک ہر ہفتے کتنی ویکسین ملنے کی امید ہے۔