چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر بلامقابلہ مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر منتخب

January 16, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ) اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے بلا مقابلہ صدر اورسینیٹرکامل علی آغا جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ اس ضمن میں مسلم لیگ ہائوس پنجاب میں گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی صدارت کیلئے صرف ایک امیدوار کا فارم نامزدگی داخل کر وایا گیا ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔