حکمران اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہےہیں،جماعت اسلامی

January 17, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، حکمرانوںمیں احساس نام کی کوئی چیز نہیں، تحریک انصاف کی حکومت اپنے تابوت میں خود ہی آخری کیل ٹھونک رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں دو مرتبہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔حکومت اپنے انتخابی منشور کے برعکس عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے۔