پاکستان میں سیکیورٹی کےانتظامات دیکھ کرمطمئن ہیں: کوئن ٹن ڈی کوک

January 18, 2021

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئن ٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، پاکستان میں سیکیورٹی کےانتظامات دیکھ کرمطمئن ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان کوئن ٹن ڈی کوک نے ورچول پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اور سخت مقابلے ہوں گے، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا، میزبان اسپنرز ہمارے لیے ایک چیلنج ہوں گے ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے، اپنے بالوں سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں ہے، کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے کرکٹ بھی متاثر ہوئی ہے، طویل مدت برس کے بعد جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔

کپتان جنوبی افریقا ٹیم نے کہا کہ کافی عرصہ بعد پاکستان آئے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز کا زیادہ اندازہ نہیں، ہمیں یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں جو ہمارے لئےچیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا اس کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا مشکل ہوتا ہے، کوچنگ اسٹاف میں جن افراد کو یہاں کا تجربہ ہے ان سے یہاں کی کنڈیشنز پر رائےلے رہے ہیں۔

کوئن ٹن ڈی کوک نے کہا کہ بابراعظم کی واپسی کے بعد پاکستان کی ٹیم اور مضبوط ہوجائے گی، بدقسمتی ہے کہ کورونا کی وجہ سے عوام اسٹیڈیم میں آکر میچز نہیں دیکھ سکیں گی۔

کوئن ٹن ڈی کوک نے یہ بھی کہا کہ امید ہے یہ سیریز مستقبل میں مزید کرکٹ کی جانب ایک اور قدم ہوگی، اندازہ ہے کہ پاکستانی اسپنرز ہمارے لئے خطرہ بن سکتے ہیں، اسکواڈ میں اضافی اسپنرز سے اندازہ ہورہا ہے کہ ہمیں یہاں کس طرح کی وکٹیں ملیں گی۔