اسرائیل، کورونا ویکسین سے 13شہریوں کو فالج ، سیکڑوں کی حالت غیر

January 18, 2021

اسرائیل میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین لگانے والے 13 شہریوں کو فالج ہوگیا جبکہ سیکڑوں شہریوں کی حالت غیر ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین لگانے والے 13 شہریوں کو فالج ہوگیا ہے۔

اسرائیلی ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویکسین کے منفی نتائج سے مزید لوگ بیمار پڑسکتے ہیں، اس لیے وہ شہریوں کو دوسری ڈوز دینے سے احتیاط کررہے ہیں۔


اسرائیلی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسرائیلی شہریوں کو صرف اسی صورت میں ویکسین کی دوسری خوراک دیں گے کہ جب ان کی حالت میں بہتری آئے گی، بصورت دیگر وہ اس اقدام سے اجتناب کریں گے۔

اس سے قبل مذکورہ کمپنی کی ویکسین لگوانے والے ناروے کے 29 معمر شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔