• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ویکسین سے ہلاکتوں پر پریشان نہیں: نارویجیئن حکام

نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے ڈائریکٹر اسٹینر میڈسن کا کہنا ہے کہ ناروے میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیار کردہ امریکی کمپنی فائرز کی ویکسین لگانے سے 29 معمر شہریوں کی ہلاکت سے پریشان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اس ویکسین کے نتائج کا اندازہ تھا ، ویکسین ہر عمر کے افراد کے لیے مختلف نتائج رکھتی ہے۔‘

اسٹینر میڈسن کے مطابق’ ہمیں اندازہ تھا کہ شدید علیل افراد کیلئے ویکسین کے نتائج بدترین ہوسکتے ہیں۔‘

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے صرف امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔

ویکسین لگوانے کے بعد پُراسرار طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔


ویکسین لگوانے کے بعد ہلاک ہونے والے معمر شہریوں سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں۔

نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسی علامات دیکھنے میں آئی تھیں۔

ناروے میں جن افراد کی اموات ہوئی ہیں اس پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اموات کب اور کیسے ہوئیں؟

نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اورتمام اموات اسی ویکسین کو لگوانے کے بعد ہوئی ہیں۔

تازہ ترین