پاکستان میں دو کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت

January 18, 2021

پاکستان میں دو کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی، ڈریپ نےچین کی سائینوفارم ویکسین کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دو ویکسینز کی چانچ کے بعد باضابطہ منظوری دی گئی، آسٹرازینکا کمپنی کی کوروناویکسین کی 3 روز قبل ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی گئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے رجسٹریشن بورڈ میں دوسری ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی بھی اجازت دی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کوالٹی اور سیفٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجازت نامے کا جائزہ بھی لیا جاتا رہے گا۔