بھارتی اداکارہ نے شادی کے بعد جلد ہی طلاق کی وجہ بتا دی

January 19, 2021

بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا کی بزنس مین ریان تھم سے شادی کے 5 سال بعد ہی باضابطہ علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ تین برس بعد ہی اداکارہ نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا تاہم اس حوالے سے جوڑے نے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔

اب منیشا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں طلاق کے حوالے سے بات کی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی چلتی رہتی ہے لیکن خوش رہنا سب سے اہم ہے، اگر کوئی کام نہیں کررہا تو خوش اسلوبی سے ہٹا دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں جبکہ علیحدگی زندگی کا کوئی بدنما داغ نہیں ہے۔

اداکارہ منیشا لامبا نے 2005 میں فل ’‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد فلمیں کی جن میں ’روکی‘، ’بچنا اے حسینو‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ چھوٹے پردے پر بھی نظر آئیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منیشا لامبا اور ان کے شوہر ریان تھام کی 6 جولائی 2015 کو شادی ہوئی تھی، ان دونوں کی ملاقات 2013 میں ایک نائٹ کلب میں ہوئی تھی۔

شادی کے تین سال بعد ہی 2018 میں منیشا لامبا نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا، انہوں نے اس وقت اس بارے میں کوئی بات نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کے شوہر نے اس حوالے سے کوئی بات میڈیا کو بتائی تھی۔

گزشتہ برس اگست میں منیشا لامبا نے اپنے شوہر سے باضابطہ طلاق لی تھی۔ ایک بھارتی میگزین نے جب اداکارہ سے اس بارے میں سوال کیا تھا تو انہوں نے طلاق کی خبروں کی تصدیق کی اور کہا کہ ’میں اور ریان علیحدہ ہوچکے ہیں، اب علیحدگی کی قانونی کارروائی پوری ہوچکی ہے۔‘