سرحد پار تجارتی انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں بہتری

January 19, 2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق سرحد پار تجارتی انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 31 درجے بہتری آگئی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان 142 ویں سے 111 ویں پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ پاکستان عالمی بینک کی کاروبار کی آسانی 2020 رینکنگ میں بھی 28 درجے بہتر ہو گیا ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق تجارتی انڈیکس میں پاکستان 136 سے 108 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔