ڈوین جانسن کی زندگی پر مبنی فلم سیریز ’ینگ راک‘ کا ٹیزر جاری

January 20, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کے معروف اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دی راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو ٹوئٹ کی۔ڈوین جانسن کی ’ینگ راک‘ نامی سیریز میں اداکار کے بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈوین جانسن نے یہ ٹیزر اپنے والد کی پہلی برسی کے ٹھیک ایک دن بعد شیئر کیا اور لکھا کہ کاش میرے والد آج یہ دیکھنے کے لئے یہاں موجود ہوتے۔واضح رہے کہ یہ سیریز 16 فروری کو امریکی ٹی وی پر نشر ہوگی۔