فرانس کا جمال شاہ کو ایوارڈ دینے کا اعلان

January 20, 2021

پاکستان کے معروف فنکار جمال شاہ کو فرانس نے ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس جمال شاہ کو فن کی خدمات کے عوض دیا جائے گا۔

پاکستان میں فرانسیسی سفیر جمال شاہ کو ایوارڈ پیش کریں گے، انھوں نے خط لکھ کر پاکستانی فنکار کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع دی اور انھیں مبارکباد بھی دی۔

کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال بہتر ہوتے ہی ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔