نیو یارک: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 فوجی ہلاک

January 21, 2021


امریکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ نیویارک کے جنوب میں پیش آیا ہے، مبینہ حادثے میں 3 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا مذکورہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔

ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔