• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

 

فرانس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے دوران پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کے استعمال میں تھا تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر کی منزل کیا تھی۔ پرواز کے بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی پائلٹ نے الرٹ الارم بھیجا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ موسم کی خرابی لگتی ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

تازہ ترین