PCB نے پچز کی تیاری کیلئے سابق چیف کیوریٹر کو دوبارہ بلا لیا

January 21, 2021

جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پچز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف کیوریٹر آغا زاہد کو دوبارہ بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق آغا زاہد 8 ماہ قبل کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد فارغ ہوگئے تھے، تاہم اب انہیں جنوبی افریقا سے سیریز اور پی ایس ایل میچز کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آغا زاہد راولپنڈی اور لاہور کی پچز تیار کرائیں گے۔

واضح رہے کہ آغا زاہد 19 سال پی سی بی کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔