منشیات کیس: بھارتی اداکارہ راگنی دیویدی کی ضمانت منظور

January 21, 2021

بھارتی سپریم کورٹ نے اداکارہ اور ماڈل راگنی دیویدی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ سندل ووڈ اداکارہ کو مبینہ منشیات کیس میں گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگلورو میں سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے انکی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں کرناٹکا ہائیکورٹ نے راگنی دیویدی اور دیگر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس پر انھوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

اس کیس میں راگنی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات اور سائیکو ٹراپک اشیا رکھنے کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

راگنی کو سینٹرل کرائم برانچ بنگلورو نے گزشتہ برس ستمبر میں انکے ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے ساتھ مبینہ تعلق کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔