انگریزی سے ناآشنا افراد کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے، وزیراعظم

January 22, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی سے ناآشنا افراد کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے۔

اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ کی دو مالکان کی منیجر کی انگریزی پر اس کا تمسخر اڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم کا اس پر تبصرہ سامنے آگیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بیشتر لوگوں کو انگریزی نہیں آتی، ایسے لوگوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین کے برابر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے۔