مختلف واقعات میں خاتون اور ایک شخص زخمی

January 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون کے علاقے بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے 40 سالہ خاتون فوزیہ زوجہ لطیف زخمی ہوگئی جسےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق فوزیہ کو اس کے والد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ،کورنگی ساڑھے پانچ نمبر پر جلیبی چوک کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ جمیل ولد حضور بخش شدید زخمی ہو گیا۔