اپوزیشن کے جلسے ناکام‘ 34 نکات کا NRO مانگا، مراد سعید

January 22, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام جلسے ناکام ہوئے‘ انہوں نے 34نکات کا این آر او مانگا۔ ہم سمجھتے ہیں ماضی میں این آر او سے ملک کا نقصان ہوا‘پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن میں تماشا لگایا ان کے پاس ریکارڈ نہیں ہے‘مریم نواز نے پی ٹی آئی پر اسرائیل اور بھارت کے لوگوں سے فنڈگ کا الزام لگایا، مریم نواز نے جن دو لوگوں کا نام لیا وہ پاکستانی نکلے۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ این آر او لیگ لگی رہتی ہے۔