جامعہ بلوچستان کو مخصوص ٹولہ تباہ کررہاہے‘ بی ایس او پجار

January 23, 2021

کوئٹہ(پ ر) بلوچ ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں مستقل بنیادوں پر ایک ٹولہ ادارے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ماضی میں جو ہوا اس کا احتساب ہوناچاہیے لیکن ہراسگی اسکینڈل کے تمام افراد کو حکومت کی سرپرستی حاصل تھی یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ آج بھی یونیورسٹی میں اپنی کرسیوں پرموجود ہیں اوراپنے سرپرستوں کی تعریف کرتے نظرآتے ہیں جس سے واضح پیغام دیاجارہاہے کہ وہ طاقت شخصیات کے رشتہ دار اورکارندے ہیں صوبائی صدر نے کہا کے یونیورسٹی میں بلیک میلنگ کرنے والے افراد جن کو نکالا گیا ان کے رشتہ داروں کو پوسٹنگ دی گئی این ٹی ایس کے نتائج کو تبدیل کیاگیا احتساب کے ادارے شریف لوگوں کی کردارکشی ختم کرکے آنکھیں کھولے ہم ثبوت فراہم کرینگے وی سی کے دست راست کو کیسے بحال کیا جاسکتا ہے حالیہ تعینات ہونے والے افراد کے تمام ریکارڈ کو جلد پریس کانفرنس کے ذریعے لوگوں کےرکھاجائے گا کہ کیسے 29نمبروالے کو80نمبر دئیے گئے ۔