ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں: یاسر شاہ

January 23, 2021

لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں ، کوشش ہے مکمل فٹ رہوں ، ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں۔

یاسر شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تین روز پریکٹس سیشن بہت اچھا رہا، اب بڑی ٹیمیں پاکستان کا رخ کررہی ہیں جو خوش آئندہے۔


انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کی موجودگی سے فائدہ ہوا، گگلی کی پریکٹس کی ہے ، کراچی کی وکٹ اسپینر کو مدد دیتی ہے۔

یاسر شاہ نے کہا کہ اسپینرز کی پرفارمنس میں کنڈیشن کا بڑا کردار ہوتا ہے۔