جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں شائقین کی کمی محسوس ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہا ہوں۔
جنوبی افریقی فاسٹ بولرکاگیسو ربادا نے کہا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد اچھا محسوس کررہا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے، چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہماری سیکیورٹی کے لیے اچھے انتظامات کیے ہیں، کورونا کے حالات میں کرکٹ جاری رہنا خوش آئند ہے۔
جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرمضبوط ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی جیت کروطن واپس لوٹنا چاہتےہیں، ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتےہیں۔
ربادا کے مطابق پاکستان کیخلاف سیریزمیں ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کرے گی۔