فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کریں گے: الیکشن کمیشن

January 23, 2021

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ کیس کی کھلی یا بند کمرے میں سماعت سے متعلق کنفیوژن تھی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پر اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہو گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔