سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ میں شبیر اقبال نے لیڈ حاصل کرلی

January 23, 2021


22ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ میں شبیر اقبال نے لیڈ حاصل کرلی، دفاعی چیمپئن احمد بیگ اور تیمور خان مجموعی طور پر لیڈرز ٹیم میں شامل ہوگئے۔

کنٹری اینڈ گالف کلب پر جاری چیمپئن شپ میں کھیل کے دوسرے دن پروفیشنل گالفر شبیر اقبال نے 11 انڈر پار کے ساتھ لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا۔

دفاعی چیمپئن احمد بیگ اور تیمور خان 7 انڈر پار کے ساتھ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، محمد اشفاق نے 5 انڈر پار کیساتھ لیڈرز کے قریب پہنچ گئے، محمد منیر، مطلوب احمد اور خالد خان دوسرے راؤنڈ پر بہتر کھیل پیش نہ کرسکے۔

ملک بھر سے 100 پروفیشنل سمیت جونئیر اور سینئیر پروفیشنل گالفرز مقبلوں میں حصہ لے رہے ہیں، کھیل کا تیسرا اور آخری راؤنڈ کل کھیلا جائے گا۔