• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین امیچر گالف ٹرافی ہمنا امجد کے نام

کراچی (جنگ نیوز) ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی لیڈیز امیچرز انویٹیشنل گالف چیمپئن شپ میں خواتین گالفرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ملک بھر سے 50 امیچرز گالفرز کے درمیان دلچسپ ایکشن دکھائی دیا۔لیڈیز امیچرز انویٹیشنل گالف چیمپئن شپ میں گالفرز کو چار کیٹیگریز میں رکھا گیا تھا جبکہ ایونٹ میں صوبوں کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔تین دن تک جاری رہنے والے دلچسپ مقابلے کے دوران کبھی ہمنا امجد برتری حاصل کرتیں تو کبھی رمشا اعجاز لیکن فائنل راؤنڈ ہمنا امجد کے نام رہا انھوں گراس میں کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔نیٹ کیٹیگری میں رمشا اعجاز فاتح رہیں۔

تازہ ترین