مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور ہونے پر خوشی ہے، منیر اکرم

January 23, 2021

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ انہیں یو این جی اے میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور ہونے پر خوشی ہے۔

مذکورہ قرارداد پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت او آئی سی میں شامل تمام ممالک کی جانب سے پیش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مذہبی مقامات پر پر تشدد حملوں کی مذمت میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔