نک جونز کے ساتھ قرنطینہ میں شب و روز کیسے گزرے؟ پریانکا نے بتادیا

January 23, 2021

امریکا میں مقیم بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں شب و روز کیسے گزارے اس حوالے سے لب کشائی کردی۔

انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران زندگی بالکل تبدیل ہوگئی۔

امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا نے اپنے چونکا دینے والے تجربے کو بیان کیا۔

انھوں نے یاد کیا کہ کس طرح ان دونوں فنکاروں کے پاس کام کی زیادتی کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملنے کا ٹائم نہیں ہوتا تھا۔

پریانکا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دونوں کو مزید ایک دوسرے کو وقت دینے کا موقع ملا جبکہ قرنطینہ میں ان کا گزارا گیا لمحہ ’ایک تحفہ‘ تھا۔

انھوں نے اپنے جذبات کو اس طرح بیان کیا کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ قرنطینہ کا اختتام ہوگیا اور اب بھی ہم ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں۔‘