نیشنل اسکی چیمپئن شپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے جیت لی

January 23, 2021

پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ 28ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے جیت لی۔ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے اولمپئین محمد کریم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگری میں طلائی تمغے اپنے نام کیے۔

آٹھائیسویں نیشنل اسکی چیمپیئن شپ میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز نے سلالم اور جائنٹ سلالم میں چاندی جبکہ ان کی ٹیم میں شامل زاہد عباس نے سلالم اور وقار جونئیر نے جائنٹ سلالم میں کانسی کے تمغے حاصل کر کے ا پنی ٹیم کی کامیاب دلائی۔

پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے اولمپئین محمد کریم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگری میں طلائی تمغے اپنے نام کیے مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

آئس اسپیڈ اسکیٹنگ چمپیئن شپ میں گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن کے اسرار احمد اور بشارت نے باالترتیب طلائی اور چاندی کا تمغہ جیت کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی اس ایونٹ میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ضیا الرحمٰن نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

سرمائی کھیلوں کے سلسلے میں تیسری آئس ہاکی چمپئین شپ کے دلچسپ مقابلے بھی شائقین کی نگاہوں کا مرکز رہے۔

آئس ہاکی کے فائنل میں گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر چمپئین شپ جیت لی۔

ان مقابلوں میں پاک فضائیہ، پاک آرمی، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن، پنجاب، سندھ، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں نے شرکت کی۔