• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ نے ہانیہ عامر کو جنریشن زی کی بابرہ شریف قرار دے دیا

----فائل فوٹوز
----فائل فوٹوز

پاکستانی اداکار، گلوکار اور میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو ماضی کی لیجنڈری فلم اسٹار بابرہ شریف کا جدید دور کا عکس قرار دے دیا۔

احمد علی بٹ نے یہ دلچسپ تبصرہ اپنے پوڈکاسٹ میں سینئر اداکار غلام محی الدین کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

گفتگو میں غلام محی الدین نے اپنی شہرۂ آفاق فلم میرا نام ہے محبت کے ری میک کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ایک اچھا موسیقار، اپنے جیسا اداکار اور بابرہ شریف جیسی ہیروئن مل جائے تو وہ فلم دوبارہ بنانا چاہیں گے۔

اس پر احمد علی بٹ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ سر، ہمارے پاس آج کی بابرہ شریف تو موجود ہیں، لُک کے لحاظ سے وہ بہت کیوٹ ہیں، ان کا جنریشن زی والا چہرہ ہے، وہ ببلّی ہیں اور کافی حد تک بابرہ شریف سے مشابہت رکھتی ہیں، وہ ہانیہ عامر ہیں۔

احمد علی بٹ کی بات پر غلام محی الدین نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کی باڈی لینگویج اور انداز میں واقعی بابرہ شریف جیسی جھلک محسوس ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی مداح اس موازنے پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، جہاں کئی صارفین نے ہانیہ عامر کی معصوم شخصیت اور چنچل انداز کو بابرہ شریف کے انداز سے ملتا جلتا قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید