نیب کی جانب سے زرعی بینک افسر کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع

January 24, 2021

خان گڑھ (نامہ نگار) کرپشن شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نیب ملتان نے منیجر زرعی ترقیاتی بینک شاہ جمال برانچ ضلع مظفرگڑھ منظور حسین گرمانی کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق درجنوں کسانوں کے ساتھ مبینہ فراڈ اور ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی خرد برد کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ کسان اتحاد پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے نیب ملتان کے نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔