185 ارب کی سرکاری زمین سے قبضہ چھڑ اچکے، عثمان بزدار

January 24, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اب تک 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرچکے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف یہ آپریشن مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اثاثوں کو مال مفت کی طرح ہڑپ کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنی باندی سمجھنے اور ریاست کے ملکیتی اثاثوں پر قبضہ کرنے والوں سے پوچھیں گے۔