ابھیشیک خود کو اور اپنے نزدیکی لوگوں کو خاموش سرپرائز دیتے ہیں، امیتابھ بچن

January 25, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے اپنے بیٹے اور بولی وڈ ادکار ابھیشیک بچن کے فلمی کیریئر میں جدوجہد کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ بلاگ پوسٹ میں بیٹے ابھیشیک بچن کے فلمی کیریئر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ابھیشیک خود کو اور اپنے سے نزدیک لوگوں کو خاموش سرپرائز دیتے رہتے ہیں۔میگا اسٹار نے سوشل میڈیا پر ابھیشیک بچن کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جو خاموش سرپرائز دیتا رہتا ہے وہ دنیا کے لیے نہیں، نہ ہی اس کے پیشے کے لیے ہے بلکہ اس کی اپنی ذات اور اس سے نزدیک لوگوں کے لیے ہے جو اس کی پہچان ہے۔امیتابھ نے ابھیشیک کے کیریئر کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے لکھاکہ لوڈو اسٹار کو ایک فلمی اسٹار کے بیٹے کی حیثیت سے وراثت میں ملی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ امیتابھ بچن نے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے فن میں اضافہ جبکہ اس کو ملی فنی میراث بھی وسعت اختیار کر گئی۔ واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کو گزشتہ برس بولی وڈ میں میں 20 سال مکمل ہوئے تھے۔