پی سی بی اور ایس این ٹی وی معاہدے میں توسیع، پاک جنوبی افریقا سیریز اور پی ایس ایل میچر کی جھلکیاں 115ممالک میں دکھائی جائینگی

January 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایس این ٹی وی کے درمیان معاہدے میں توسیع کے بعد اب ایس این ٹی وی پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان منگل سے شروع ہونے والی سیریز اور پاکستان سپر لیگ 2021 کے میچز کی جھلکیاں دنیا کے 115 ممالک تک پہنچائے گا۔ پی ایس ایل 2021 کے تمام 34 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اس پارٹنرشپ کے مطابق ایس این ٹی وی ان تمام میچز کی جھلکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے 1200 سے زائد کلائنٹس کو بھیجے گا۔