امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے، چین کا بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ

January 26, 2021

چین کے صدر نے بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نئی سردجنگ سے باز رہے۔

صدر شی جن پنگ کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہنا تھا کہ بیجنگ اور اس کے اقتصادی ماڈل کیخلاف محاذ آرائی کی کوشش نئی سردجنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی برس عالمی اجلاس بلائیں گے، چین جیسی مطلق العنان حکومتوں کیخلاف جمہوریتوں کا محاذ بنائیں گے، چین کے صدر نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا اقدام مسلح تنازعے کی راہ ہموار کرے گا۔