پاکستان: کورونا وائرس سے 1 روز میں 58 اموات

January 26, 2021


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 873 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 223 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 376 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 587 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 412 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 228 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار 126 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 42 ہزار 54 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 900 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 54 ہزار 717 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 608 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 740 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 848 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 892 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 468 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 754 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 193 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 855 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 257 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔