غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے، فواد چوہدری

January 27, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں،اپنے ٹویٹ میں ا نہوں نے کہا گورننس، الیکشن اورعدلیہ میں اصلاحات انتہائی اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے،حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے۔