ویکسین کی یکساں تقسیم ضروری ہے، منیر اکرم

January 28, 2021

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی یکساں تقسیم ضروری ہے۔

اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی اور معاشی سماجی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی سے دنیا میں وائرس دوبارہ پھیلنے کا خطرہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے بحران پر قابو پانے اور معیشت کی فوری بحالی کے لیے کورونا ویکسین ضروری ہے۔