سجل علی نے ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ میں کام سے انکار کیوں کیا ؟

January 28, 2021

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کا میگا ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا مرکزی کردار معروف اداکارہ اقراء عزیز سے قبل سجل علی کو آفر کیا گیا تھا۔

فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سی وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو لیجنڈ فنکار عمران عباس اور سجل علی ایک کار میں بیٹھے ہوئے ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کر رہے ہیں۔


ڈرامے کے پہلے دوسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ’خدا اور محبت ‘ کا کردار پہلے سجل علی کو آفر ہوا تھا مگر وہ اپنی مصروفیت کے سبب یہ ڈرامہ نہیں کر سکیں۔

دوسری جانب سجل علی نے مذاقاً کہا کہ ’اُنہوں نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے تیسرے سیکوئل میں اس لیے کام کرنے سے انکار کیا تھا کیوں کہ عمران عباس اس سیزن میں نہیں تھے۔‘

واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں اقراء عزیز اداکار فیروز خان کے ساتھ دیکھی جائیں گی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔